14 اپریل، 2026، 10:54 PM

اسرائیل کی جانب سے جنوب لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، متعدد علاقوں پر حملے

اسرائیل کی جانب سے جنوب لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، متعدد علاقوں پر حملے

صہیونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی کے باوجود صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کے جنوبی علاقوں پر حملے جاری ہیں۔

لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی علاقوں، بشمول العباسیہ، صور، فلسیہ اور القاسمیہ میں اسرائیلی فضائیہ نے متعدد فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔

دوسری جانب، حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ گذشتہ روز بقاع میں ایک اسرائیلی جنگی طیارے کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں، جنوب لبنان کے صدیقین علاقے میں حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون ہرمیس 450 - زیک کو تباہ کردیا ہے۔

News ID 1938883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha